کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو؟ ثمینہ پیرزادہ

کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو؟ ثمینہ پیرزادہ

اسلام آباد: پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے،حکمران اتحاد

ہم نیوز کے مطابق ممتاز اداکارہ اور ہدایتکارہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بھی پنجاب اسمبلی میں ہونے والی کارروائی پر بول پڑی ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں استفسار کیا ہے کہ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو؟

پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں، اداکارہ عفت عمر

اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں پوچھا ہے کہ یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہون منت ہے؟ میرا بھی معصومانہ سوال۔

اداکارہ ریشم بھی تحریک عدم اعتماد پر خوش، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ معروف سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں بیان دے چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں