فل کورٹ بینچ کے سامنے پنجاب کا کیس رکھنا چاہتے ہیں، دیوار سے لگایا جا رہا ہے، طلال چودھری


فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عدالت کا احترام مقدم ہے، فواد چودھری کا ٹوئٹ توہین عدالت سے بڑھ کر ہے، مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔

جاوید لطیف نے پاکستان کیلئے آئندہ دو ہفتوں کو معاشی، سیاسی اور دفاعی لحاظ سے اہم قرار دیدیا

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے ، اب نا انصافی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے مطالبے پر تحریک انصاف کو تکلیف ہو رہی ہے، آپ حکو مت میں لاڈلے تھے اور اپوزیشن میں بھی، عمران خان اداروں کے خلاف مسلسل مذموم مہم چلا رہے ہیں، آپ مخصوص فیصلہ لینا چاہتے ہیں جو آپ کے حق میں جائے۔

ادارےن لیگ کا ٹارگٹ،عدلیہ کیخلاف بیانات شروع، فوج کیخلاف بھی ہو جائیں گے، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ پر اعتبار نہیں ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنا حق جو آئین پاکستان نے دیا ہے وہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کے مطالبے پر عمران خان کیوں پریشان ہیں؟ سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل دے کر اس معاملے کو دیکھا جائے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں ہو رہا ہے؟

سری لنکا جیسی صورتحال سے دور نہیں جب لوگ سڑکوں پر امڈ آئیں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق طلال چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ چاہئے، ہم نے اپنی حکومتیں ملک کی خاطر قربان کی ہیں، ہم سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ کے سامنے پنجاب کا کیس رکھنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں