پنجاب کے عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں، عوام سازشوں کو ناکام بنائے گی، عمران خان

پنجاب کے عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں، عوام سازشوں کو ناکام بنائے گی ، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیاسی مخالفین پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جو کچھ ہوا اس سے ان کی سیاست عیاں ہو گئی ہے، قوم مل کر ان کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین کا عدالت عظمیٰ میں فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل، علی زیدی، عامر کیانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور عدالتی امور پر غور کیا گیا، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے مؤخرع ہونے سے متعلق بھی امور پر گفتگو کی گئی۔

ادارےن لیگ کا ٹارگٹ،عدلیہ کیخلاف بیانات شروع، فوج کیخلاف بھی ہو جائیں گے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف، زرداری کٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں، سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری طور پر شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، معیشت کی تباہی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں اپنے اقتدار کی فکر ہے ملک کے حالات کی نہیں، اب یہ جو مرضی کرلیں عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔

جاوید لطیف نے پاکستان کیلئے آئندہ دو ہفتوں کو معاشی، سیاسی اور دفاعی لحاظ سے اہم قرار دیدیا

ہم نیوز کے مطابق اجلاس کو بابر اعوان نے آئینی و قانونی نکات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ مخالف مہم سے لگتا ہے کہ پنجاب کے بعد مرکز بھی خطرے میں ہے۔


متعلقہ خبریں