ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کیخلاف کیس:پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی فریق بننے کی درخواست

بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی  نے پرویز الہٰی کی درخواست میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

جے یو آئی اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب  کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فریق بننے کی  درخواست  دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان موجود ہیں ان کا  بھی موقف سنا جائے۔ کیس کی مرکزی درخواست میں فریق بننےکی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:شہراقتدار میں پنجاب کی حکمرانی کی جنگ،سپریم کورٹ میں آج بڑے کیس کی بڑی سماعت

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویزالہٰی کی درخواست پر اہم  سماعت آج ہوگی۔

یاد رہے کہ جمعے کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کے خط کو بنیاد بنا کر ان کی پارٹی کے 10 ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد کردیے تھے۔

پنجاب اسمبلی کے ان ارکان نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہیٰ کو ووٹ دیا تھا جبکہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے خط میں اپنے بھائی  پرویز الہیٰ  کے مقابل  امیدوارحمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی تاکید کی تھی۔ 

چودھری پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کی اس رولنگ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں