ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس:حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کردی

300یونٹ تک مفت بجلی

 حمزہ شہباز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر  فل کورٹ بنانے کی درخواست جمع کروادی۔

حمزہ شہباز نے  ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی کی درخواستیں بھی کیس ساتھ سماعت کیلئے مقرر  کی جائیں۔

الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی رولنگ کیس کیساتھ سننے کی استدعا کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التواء ہیں۔

درخواست کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی 22 جولائی کو دی گئی رولنگ درست ہے۔الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کیخلاف عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کو تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جب پٹیشن آتی ہے، پہلے سے علم ہوتا ہے کہ بنچ کونسا ہو گا، اور فیصلہ کیا ہو گا، یہ انصاف ہے، مریم نواز

درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کی اپیلیں منظور ہوگئیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ نے اپیلیں منظور کیں تو 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہوں گے۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی ہدایات کے خط کو درست قرار دیا۔چوہدری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط بھی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنا جواب  بھیسپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ حمزہ شہباز نے جواب میں استدعا کی ہے کہ پرویز الہیٰ کی درخواست خارج کی جائے۔

 


متعلقہ خبریں