کراچی میں پھر موسلادھار بارش،سڑکوں پر رات کی بارش کا پانی موجود

کراچی: ہیوی اسپیل نکل چکا، الیکشن والے دن موسم صاف ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

 کراچی  کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کراچی میں رات کی طوفانی بارش کا پانی سڑکوں سے نکالا نہیں گیا کہ ایک بار پھر موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ ، کیماڑی، لیاری شیر شاہ میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں میں تیز بارش شروع ہو گئی۔ناظم آباد، لیاقت آباد، پاک کالونی اور اطراف میں ایک بار  پھر بادل برس پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون کا طاقتور اسپیل ، کراچی پھر ڈوب گیا

اولڈ سٹی ایریا سے تاحال پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔مشینری نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی کا کام سست روی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26 جولائی تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہےجبکہ 30 جولائی کو بارش کے ایک اور سسٹم کے اثرانداز ہونے کا امکان بھی ہے۔

 


متعلقہ خبریں