پریس کانفرنس کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں، فواد چودھری کا مطالبہ


سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی حیران کن پریس کانفرنس تھی، اتحادی حکومتی قائدین نے براہ راست عدلیہ پر حملہ کیا، آپ میں تھوڑی شرم حیا ہے تو سپریم کورٹ سے مافی مانگیں، ان سب پریس کانفرنس کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

مریم اورنگزیب کو تو 14 سال سزا ہونی چاہیے ، ان کے شوہر کوسگریٹ کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

فل کورٹ کے مطالبے کا مقصد کیس کو طول دینا ہے، فل بینچ کی تشکیل چیف جسٹس کی صوابدید ہے، باہر استدعا کرنا جائز نہیں، پنجاب حکومت کا بحران پورے پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے، کیس کا فیصلہ جلداز جلد ہونا چاہیے،امید ہے عدالت دباو میں نہیں آئے گی۔

فلم لندن نہیں جاوں گی کے تمام کردار پریس کانفرنس میں موجود تھے، جس گروہ نے پریس کانفرنس کی اس کے لیے سسلین مافیا کی ٹرم بیان کی گئی ہے۔

مریم نواز ضمانت پر ہیں پھر بھی ایسی باتیں کررہی ہیں ، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایفی ڈیوڈ کے ذریعے یہ لوگ لندن گئے، یہ لندن کے تمام ریسٹورنٹس کے چکر کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے اور کیا رعایت دی جائے ان کو۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کا فیصلہ کون کرے گا؟ میرا بس چلے آج حکومت سے نکل جاؤں، مریم نواز

انہوں نے باچا خان کے حوالے سے بات کی، باچا خان کی پاکستان کے لیے کوئی خدمت نہیں وہ کانگریس کے رکن تھے۔

بلاول بھٹو باتیں کررہے ہیں ، سندھ میں بارش سے پورا کراچی سوئمنگ پول بن جاتا ہے، کراچی پانی سے بھرگیا ہے اور بلاول وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پریس کانفرنس کر رہے ہیں، بلاول کو بتانا ہے کہ بینظیر بھٹو ساری عمر شریف برادران کے عتاب کا نشانہ رہی ہیں، انہیں یاد دلانا پڑتا ہے کہ ن لیگ نے آپ کی والدہ پر کیا ستم نہیں ڈھائے تھے۔

مولانا فضل الرحمان کل سے دھمکیاں دئیے جارہے ہیں ،ان کا پنجاب سے کا کیا تعلق ہے ؟ ساری پارٹیوں نے عوام کو دھوکہ دیا اور اب انہیں کو گھر جانا چاہیے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے خلاف 11ہزار بیانات سوشل میڈیا پردیئے ، ہم نے آئینی اور قانونی راستہ اپنایا ، ہم نے اعلی ٰعدلیہ کے خلاف پریس کانفرنسز نہیں کیں، ان تمام چہروں کو دیکھیں ان میں سے بیشتر نے 50،50ہزار ارب روپے کمائے ہیں۔


متعلقہ خبریں