آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس: سرحدی و داخلی سیکیورٹی صورتحال پر غور

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس: سرحدی و داخلی سیکیورٹی صورتحال پر غور

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں  ملک کی سلامتی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سرحدی و اندرونی سلامتی کے حالات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آل سروسز چیفس کا اجلاس

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت منعقدہ کور کمانڈرز کانفرنس میں  آرمی چیف نے ملک میں جاری کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشن کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور ملک کے دفاع و عوام کے لیے جانیں قربان کرنے والے افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں فارمیشنز کے ریلیف آپریشنز کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف کا کراچی میں تیز بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف کی زیر صدارت منعقدہ کور کمانڈرز کانفرنس میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور بحالی آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں