عمران خان سے اتحاد کی خبر سن کر چودھری شجاعت پھوٹ پھوٹ کر روئے، طارق بشیر چیمہ


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے اتحاد کی خبر سن کر چودھری شجاعت حسین پھوٹ پھوٹ کر روئے،عمران خان چودھری پرویز الہٰی کا نام سننے کو تیار نہیں تھا، عمران خان چودھری پرویزالہیٰ کو گالی کے بغیر بلاتا نہیں تھا۔

وزیراعلی پنجاب انتخاب کیس، حکمران اتحاد کا عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ  حکومتی اتحاد کا فیصلہ ہے کہ فل کورٹ تشکیل نہ دیا گیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا، میرا نہیں خیال کہ کل ہمارے وکلا عدالت میں پیش ہوں گے، ہم توصرف فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، حکومتی اتحاد کل سماعت میں نہیں جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے چودھری برادران کے ساتھ 18 سال گزارے ہیں، چودھری پرویز الہٰی اور چودھری شجاعت حسین دونوں ہمارے لئے قابل احترام ہیں، عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، چودھری پرویزا لہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کے ضامن آصف علی زرداری تھے، خواجہ سعد رفیق نے بتایا تھا کہ نواز شریف پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے راضی ہوگئے ہیں،
پرویز الہٰی کو وزارت دینے کے فیصلے پر دعائے خیر بھی کی گئی تھی۔

چودھری شجاعت کے بھائی نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا: طارق بشیر چیمہ نے خاندان تقسیم کردیا، وجاہت حسین

طارق بشیرچیمہ نے کہا کہ چودھری شجاعت نے مجھے کہا کہ کیا آپ وزارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں؟ شہباز شریف سے میں زندگی میں پہلی بار گیلری میں ملا، وزیراعظم کا الیکشن آیا تو پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کو ووٹ نہیں دینا، چودھری پرویز الہٰی نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟ مجھے اس کو کوئی علم نہیں ہے، آصف زرداری اور بلاول نے مجھ سے پوچھا کہ شہباز شریف کو ووٹ کیوں نہیں دے رہے ہیں؟ تو میں نے ان سے کہا کہ پرویز الہٰی نے شہباز شریف کوووٹ دینے سے منع کیا ہے۔

پروگرام میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ آج سے 6،7 دن پہلے تک میرا چودھری پرویز الہٰی سے رابطہ تھا، یہ بچے ہیں، میری حیثیت کیا ہے کہ میں ان کے خاندان کو توڑوں؟ ڈالر والے بیان پر چودھری وجاہت سے معافی مانگنے کا کہا گیا تھا، میں اس میٹنگ میں موجود تھا جس کا چودھری وجاہت حوالہ دے رہا تھا، اجلاس میں ڈالر کے حوالے سے کوئی ذکر تک نہیں ہوا تھا،  سالک حسین بہت شریف انسان ہیں، اس نے ڈالر کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: چودھری شجاعت کے خط نے پانسہ پلٹا، آصف زرداری کا جادو چل گیا

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے ق لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چودھری شجاعت نے صلح کرنے کیلئے چودھری پرویزالہٰی سے رابطہ کیا ہے، چودھری پرویز الہٰی چاہتے تو معاملہ بہتر طریقے سے ہینڈل ہوسکتا تھا۔


متعلقہ خبریں