حکومتی اتحاد نے سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہواہے، بابر اعوان


 پنجاب ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس کی سماعت کیلئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے معیشت کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، انہوں نے مسئلہ کشمیر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟  سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت کچھ دیر بعد ہو گی، جس کے لیے رہنماوں اور وکلا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جبکہ حکومتی اتحاد پنجاب کے کیس میں فل بنچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کومسترد کرچکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم اس بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے،اور عدالت کا بائیکاٹ کریں گے۔


متعلقہ خبریں