آج کیس کا فیصلہ آئیگا، عدالتوں کے فیصلوں سے سیاست کے مسائل حل نہیں ہوتے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کی طرف جانا چاہئے، عوام کے مینڈیٹ کو بھی دیکھنا چاہئے، فوری انتخابات ہی سارے مسائل کا واحد حل ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر رولنگ، فیصلہ محفوظ، فیصلہ پونے 6 بجے سنائیں گے، سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ انتخابات جتنے جلدی ہوں گے، اتنی جلدی ملک میں استحکام آئے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، انہوں نے ایک مخصوص میڈیا بنایا ہوا ہے لیکن لوگ دیکھ رہے ہیں، آپ نے صرف لڑنا نہیں ہے، کوئی ٹھوس وجہ بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے سیاسی مخالفین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی غریب آدمی کے لیے آواز نہیں اٹھائی، ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، آج کیس کا فیصلہ آئے گا۔

وزیراعلی پنجاب انتخاب کیس، حکمران اتحاد کا عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ منحرف ہونے والے 20 اراکین میں سے 18 نے الیکشن لڑا، سیاسی مسائل سیاستدانوں کو خود حل کرنا چاہئیں، عدالتوں کے فیصلوں سے سیاست کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں