حالات ایسے ہی رہے تو جمہوریت کو نقصان ہونے کے ساتھ خانہ جنگی شروع ہو گی، امیر حیدر ہوتی

Ameer Haider Khan Hoti 1

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں اتنی تلخی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

ڈپٹی اسپیکر رولنگ، فیصلہ محفوظ، فیصلہ پونے 6 بجے سنائیں گے، سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق امیر حیدر خان ہوتی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حالات ایسے ہی رہے تو جمہوریت کو نقصان ہونے کے ساتھ خانہ جنگی شروع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست بدنام اور داغ دار ہوچکی ہے، انتخابی اصلاحات کے بنا ہونے والے الیکشن متنازعہ ہوں گے۔

آج کیس کا فیصلہ آئیگا، عدالتوں کے فیصلوں سے سیاست کے مسائل حل نہیں ہوتے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی نے واضح طور پر کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر معاہدوں کا ہمیں بخوبی احساس ہے۔


متعلقہ خبریں