سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اب اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار


لاہور: حمزہ شہباز اور ان کی پوری کابینہ کے فارغ ہونے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی سینئر قیادت کی مشاورت جاری ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کا نام  زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے محمود الرشید اور زین قریشی کے نام بھی سامنے آئے ہیں، شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کا نام ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے زیر غور ہے۔

کابینہ کیلئے بھی پی ٹی آئی قیادت کی مشاورت جاری ہے، سابق وزیراعلی عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل سنئیر رہنماؤں کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا امکا بھی ہے، عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل وزرا اپنے اپنے محکموں کو ہی دیکھے گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے تمام ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہوں گے، پرویز الہیٰ

ہوم منسٹر پنجاب کیلئے بھی مختلف نام زیر غور ہیں، شہباز گل کو سپیشل اسسٹنٹ داخلہ ٹو وزیراعلی لگائے جانے پر غورجبکہ محکمہ داخلہ کیلئے راجہ یاسر ہمایوں ،فیاض الحسن چوہان، میاں اسلم کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔  وزیر صحت کے لئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام سر فہرست ہے، سبطین خان سینئر وزیر کے لئے مظبوط امیدوار ہیں۔

ذرائر کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ق لیگ کے حافظ عمار یاسر، محمد رضوان شامل ہوں گے، تاہم  قیادت پی ٹی آئی مشاورت کے بعد چئیرمین عمران خان سے منظوری لے گے۔


متعلقہ خبریں