بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں شامل

babar azam

 کپتان بابر اعظم نے  تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں جگہ بنالی۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی۔کپتان قومی ٹیم بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی عالمی رینکنگ میں ترقی ہوئی۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔بابر اعظم  نے تینوں فارمیٹس  کی  رینکنگ میں ٹاپ تھری میں جگہ بنا لی۔

بابر اعظم ایک وقت میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری  میں آنے والے دنیا کے واحد بیٹر ہیں ۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں

شاہین شاہ آفریدی باؤلرز رینکنگ میں ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔شاہین شاہ آفریدی اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر موجود تھے۔

عبداللہ شفیق 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں