کراچی کے مسائل میں ہم سب قصوروار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل میں ہم سب قصوروار ہیں۔ میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا حامی ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور بہتر منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی شہر کے مسائل بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 20 سال قبل میں کہہ سکتا تھا کہ کراچی کا ہر کونہ جانتا ہوں اور اُس زمانے میں بڑے گراؤنڈ ہوتے تھے جہاں ہم کھیلتے تھے۔ قائد اعظم کا مزار شہر سے باہر بنایا گیا تھا لیکن نقل مکانی کی وجہ سے کراچی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پنجاب میں داخلے سے روک کر دکھاو’’ وزیر داخلہ کی گورنر راج لگانے کی دھمکی

مراد علی شاہ نے کہا کہ 20 سے 30 سال کے دوران کراچی کی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور حالت خراب بھی ہوئی۔ کراچی کے مسائل میں ہم سب قصوروار ہیں اور میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا حامی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کام شروع کیا تو نئے مسائل کھڑے ہو گئے تاہم بہت کچھ ہوسکتا ہے اور ہم حالات بہتر کر سکتے ہیں۔ 22 شاہراہیں ڈیوولوشن کے دور میں کمرشلائز کی گئیں اور جہاں پر 2 منزلہ مکان تھے وہاں 20،20 منزلہ بلڈنگز بنائی گئیں۔ کیا یہ بھی ہماری غلطی ہے ؟

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب لوگوں نے اعتراض کیا تو عدالتوں میں گئے اور کئی لوگوں نے کہا میرے گھر کے سامنے ملٹی اسٹوری بلڈنگ بن رہی ہے اسے روکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بارشوں کے حوالے سے سب دیکھا کچھ بھی نیا نہیں ہے اور سب سے زیادہ بارشیں اگست 2020 میں ہوئی تھیں یہ ریکارڈ ہے۔ لوگ یہ سمجھیں کہ برسات میں پانی کہیں نہیں آئے گا تو ایسا ممکن نہیں۔


متعلقہ خبریں