غریب آدمی کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سبق نہ سکھائیں ان کی بہتری کیلئے کچھ کریں، چودھری شجاعت

ایٹمی اثاثے مضبو ہاتھوں میں ہیں، صدر بائیڈن غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے رہے ہیں، چودھری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی حالات کو سدھارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی ہے،سیاستدان ایسا طبقہ ہے جو عوام کو صحیح سمت پر لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سبق نہ سکھائیں ان کی بہتری کیلئے کچھ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی منشور کو پینڈنگ رکھ کے غریبوں کی بھلائی کا سوچیں نہیں حل کرنے کی تجاویز دیں، سیاسی جماعتیں اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں تونہ بھولیں لیکن اس کو پس پشت پر ڈالیں۔

عمران خان سے اتحاد کی خبر سن کر چودھری شجاعت پھوٹ پھوٹ کر روئے، طارق بشیر چیمہ

چودھری شجاعت نے کہا کہ پہلی بار ملک میں اتنا بڑا بحران آیا، معیشت بری طرح متاثر ہوئی، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سارے لوگ سمجھ رہے ہیں اس کی سیاسی وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں، سب ایک ہی ایجنڈےیعنی معیشت کی بحالی پرغور کریں،موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہوناچاہیے۔


متعلقہ خبریں