چودھری شجاعت الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کریں تو پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں، سلیم مانڈوی والا

چودھری شجاعت الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کریں تو پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹرسلیم مانڈوی والا  نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اہم نکات پر مشاورت جاری ہے۔

پنجاب میں گورنر راج نہیں لگا رہے، پارلیمان آئینی حدود کا تحفظ کرنا جانتی ہے اور کریگی، وزیر قانون

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بطور پارٹی ہیڈ چودھری شجاعت حسین اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں۔

’’سپریم کورٹ کے اختیارات‘‘فرحت اللہ بابر نے نئی بحث چھیڑ دی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کریں تو چودھری پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں، بطور پارٹی ہیڈ چودھری شجاعت حسین کے پاس ریفرنس فائل کرنے کا اختیار موجود ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پرویز الہٰی اور پارلیمانی لیڈر سمیت تمام اراکین نے پارٹی ہیڈ سے بغاوت کی ہے۔

’’پنجاب میں داخلے سے روک کر دکھاو’’ وزیر داخلہ کی گورنر راج لگانے کی دھمکی

ہم نیوز کے مطابق پی پی سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومتی اتحاد مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں