آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے


کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، تھانے میں درخواست جمع کرا دی،عمر ایوب

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کچھ روز قبل ہی دبئی روانہ ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں