حکومت خود اپنے بوجھ سے گر رہی ہے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو ہم نہیں گرا رہے بلکہ حکومت اپنے بوجھ سے گر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں حلیم عادل شیخ کو رہا کیا جائے اور امید عدلیہ اس معاملے پر نوٹس لے گی۔ حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں اور تمام مسائل میں وفاق خاموش بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جل رہا ہے، ڈالر اوپر جا رہا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی ہے۔ سیلاب پر توجہ نہیں دی گئی اور نومبر میں آٹے کا بحران بھی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپنے کا مطالبہ

فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کو ہم نہیں گرا رہے بلکہ حکومت اپنے بوجھ سے گر رہی ہے۔ سازش سے حکومت بنی اب ان سے خود کچھ نہیں سنبھل رہا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بین الاقوامی سازش سے حالات خراب ہو رہے ہیں جبکہ ن لیگ میں ہمیشہ سے ایک بھائی پرو اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب ہو جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز شہباز شریف کے خلاف محاذ بنانا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں