پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور


لاہور: پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب کل ہو گا جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔ جس کے لیے کاغذات نامزدگی شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 5 بج کر 10 منٹ پر ہو گی۔

صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پارلیمانی لیڈر راجہ بشارت نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پینل آف چیئرمین وسیم خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل بروز جمعہ شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں پرویز الہٰی کے قائد ایوان بننے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کے لیے میانوالی سے رکن اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے واثق قیوم کا نام سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں