لاڈلے کا 4 سالہ گند ہم پر ڈال دیا گیا، پہلے دن سے ہی حکومت میں آنے کا مخالف تھا، نواز شریف


مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاڈلے کا 4 سالہ گند ہم پر ڈال دیا گیا، پہلے دن سے ہی حکومت میں آنے کا مخالف تھا۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ملک بچانے کیلئے حکومت میں آنا قبول کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب ہمیں واضح سمت کا تعین کرنا ہو گا، کھیل کے سارے کرداروں سے متعلق بھی جاننا ہو گا۔

پاکستان کو سب مل کر مشکل حالات سے نکالیں گے، نواز شریف

اجلاس میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے قومی اسمبلی سے منظور قرارداد کا خیر مقدم کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے فل کورٹ کا جائز مطالبہ نہیں مانا گیا،اب ہمیں نظرثانی میں جانا ہے یا خاموش رہنا ہے، فیصلہ کرنا ہو گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی نے شروع دن سے ہی ہمیں نقصان پہنچایا،حکومت کرنی ہے، الیکشن کروانا ہے یا کوئی اور راستہ اختیار کرنا ہے، فیصلہ کر کے ڈٹ جائیں۔


متعلقہ خبریں