پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید کمی


بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مزید کم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی نے مہنگائی اور روپے کی گرتی قدر کی وجہ سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لُک نیوٹرل سے منفی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی نے وارننگ دی ہے کہ  پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی سے کم کرکے بی نیگٹیو کی گئی ہے جو کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے پر مزید کم کی جاسکتی ہے۔

سیاسی عدم استحکام ، فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

خیال رہے کہ چند روز پہلےعالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کی تھی۔

فچ کے مطابق منفی ریٹنگ سال 2022 کے اوائل سے پاکستان کی بگڑتی لیکویڈیٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں