پی ڈی ایم اجلاس: مفاہمتی پالیسی ترک، پی ٹی آئی کے استعفے منظور کریں، مریم نواز کا مشورہ

فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے، خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم اجلاس میں مفاہمت کی پالیسی ترک کرنے اور پی ٹی آئی کے استعفے فوری منظور کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فوری آئندہ انتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوامی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ڈی ایم نے سیاسی دیوالیہ ہونے کا ثبوت دیا ، ہوا کا رخ بدلہ تو بائیکاٹ کر دیا،شاہ محمود قریشی

اس کے علاوہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے عدالتی فیصلے کے خلاف یوم سیاہ منانے اور الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں