آگ سے مت کھیلو، جل جاو گے، چینی صدر کی امریکا کو وارننگ


امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں تائیوان کے مسئلے پر دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو خبردار کیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ٹیلی فون کال میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر جوبائیڈن سکو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ بلاخر جل جاتے ہیں، امریکہ کو چین کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا اس رابطے میں کہنا تھا کہ امریکہ تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوششوں کو ناکام کرے گا اور امریکہ تائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔

یاد رہے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے خبروں کے بعد سے ایک بار پھر اس کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نینسی پیلوسی کسی دورے پر نہیں جا رہی ہیں تاہم چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس طرح کا دورہ کیا جاتا ہے تو و “سنگین نتائج” کا سامنا کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں