محنت اور لگن سے ملکی ترقی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم محنت اور لگن سے ملکی ترقی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاک امریکی بزنس فورم کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی اور ریاست پہلے جبکہ سیاست بعد میں کی پالیسی کے تحت اقتدار سنبھالا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں اور ہم محنت، لگن سے ملکی ترقی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا پاکستان پر فوری ظلم بند کرنے کا مطالبہ

شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی پیدوار کا انحصار درآمدی تیل پر کم کر کے قابلِ تجدید ذرائع برؤئے کار لائیں گے اور ترجیحی بنیادوں پر 6، 7 ہزار میگاواٹ سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری حکومتی اخراجات کو بھی کم کیا ہے۔


متعلقہ خبریں