برطانیہ میں پی ٹی آئی کیلئے خیرات کے نام پر رقم اکٹھی کی گئی، برطانوی میڈیا


لندن: برطانوی میڈیا کے مطابق ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے خیرات کے نام پر رقم اکٹھی کی۔

برطانوی میڈیا فنانشل ٹائمز کے مطابق ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی میچز کروائے اور عارف نقوی نے کیمن آئی لینڈز میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پی ٹی آئی کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔

عارف نقوی 2012 سے 2014 تک ووٹن ٹی ٹوئنٹی کے صدر رہے اور ووٹن کرکٹ کو منتقل کی جانے والی سب سے بڑی رقم 20 لاکھ ڈالر تھی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عارف نقوی نے چیرٹی کے لیے میچز کرائے جس کا پیسہ پی ٹی آئی کے پاس جانا تھا اور پی ٹی آئی کو چیرٹی کا پیسہ قانونی ذرائع سے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کی اسٹوری میں شریف برادران کو 2 کروڑ ڈالر موصول ہونے کا ذکر پاسنگ ریمارکس کے طور پر کیا گیا لیکن پی ٹی آئی کو 13 لاکھ امریکی ڈالر کی قانونی فنڈنگ بڑی خبر کے طور پر بتائی گئی۔

فواد چودھری نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کی اینگلنگ پاکستان کے کچھ میڈیا گروپس سے بھی بدتر ہے۔


متعلقہ خبریں