آئی ایم ایف سے قرض دلایا جائے، آرمی چیف کا امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ کو فون


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض کی قسط جلد دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ وینڈی شرمن سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر قرض کا پراسس تیز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پی ٹی آئی کیلئے خیرات کے نام پر رقم اکٹھی کی گئی، برطانوی میڈیا

آرمی چیف نے کہا کہ امریکہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی قسط جلد دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر دینے کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں