دورہ سری لنکا میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی اچھی رہی، بابراعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ دورہ سری لنکا میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی اچھی رہی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے دورے کے لیے ہماری تیاریاں اچھی تھیں، دورہ سے قبل کیمپ لگایا گیا۔ پریکٹس میچ سے بھی کافی فائدہ ہوا۔

بابر اعظم نے کہا کہ دوسرا میچ گال میں شفٹ ہوا،جہاں  کنڈیشنر بھی مشکل تھیں۔ ہماری بڑی پارٹنرشپ نہیں لگ سکی جس کی وجہ سے نقصان ہوا،  ٹیسٹ میچ میں صبرو تحمل سے کھیلنا معنی رکھتا ہے۔

بطور کپتان عبداللہ شفیق کی اننگز دیکھ کر فخر محسوس ہوا، بابراعظم

انہوں نے کہا کہ محنت کرنے سے ہی اچھے نتائج آتے ہیں۔ بیک ٹو بیک کرکٹ میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ وائٹ بال کرکٹ تھوڑی سے مختلف ہے، کوشش کریں گے اچھا کھیلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں بھی ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں