ہم پی ٹی آئی کو پاکستان کی سیاست سے باہر کر دیں گے، مولانا فضل الرحمان


پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کو پاکستان کی سیاست سے باہر کر دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما افتخار مہمند جمیعت علمائے اسلام میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم افتخار مہمند اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نئی نسل کو گالیوں کے علاوہ کوئی درس نہیں دیا اور ہم اس جماعت کو پاکستان کی سیاست سے باہر کر دیں گے کیونکہ عمران خان نے ہماری نسل کی اخلاقیات کو ختم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔ فارن فنڈنگ میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اورہندوستان سے پیسے لیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر ایک کو چور کہتا ہے مگر پنجاب کو ایک ڈاکو کے حوالے کیا، ہم پورے ملک میں متحد ہو کر ان کا مقابلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں