وزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ایچ ای سی مقرر کر دیا


وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر کردیا ہے۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ڈاکٹر مختار احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کی تعیناتی کے حوالے سے قواعدو ضوابط کو الگ سے طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہے، وزارت تعلیم کی سرچ کمیٹی نے تین نام وزیر اعظم کو بھیجوائے تھے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر مختار اس سے قبل بھی چیئرمین ایچ ای سی رہنے کے علاوہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں