چیف جسٹس کی ہدایت پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ ریلیز

سپریم کورٹ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ہدایت پر جوڈیشل کمیشن کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے اعلامیہ پر  2معزز جج صاحبان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے اعتراض اٹھایا۔ اس کی وجہ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر معاملہ متنازعہ ہوگیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس غیرمعمولی صورتحال میں چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کے رولز میں نرمی کرتے ہوئے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس کی نامزدگیوں کیخلاف رائےآئی تووہ اٹھ کرچلےگئے،یہ غیرجمہوری رویہ ہے،جسٹس طارق مسعود

آڈیو ریکارڈ میں اٹارنی جنرل کی گفتگو شامل ہے جس میں انہوں نے مناسب رولز بنانے کے لئے اجلاس ملتوی کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے اجلاس میں کسی نامزد جج کا نام مسترد کیا نہ ان پر تبصرہ کیا،اس لیے جوڈیشل کمیشن کے پانچ ارکان کی رائے پر اجلاس مؤخر کیا گیا۔


متعلقہ خبریں