الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے، فواد چودھری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ان پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جو پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، حوالدار شہید، 6 دہشتگرد مارے گئے

فواد چودھری نے کہا کہ حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے اور پی ٹی آئی فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی۔ اوور سیز اور عام پاکستانی پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں۔ ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔


متعلقہ خبریں