پنجاب میں نکاح کیلئے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار


پنجاب میں نکاح کے لیے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  پرویز الہیٰ نے نکاح کے لیے ختم نبوت پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور  نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے فارم دیےجائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں