لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس:عمران خان عدالت میں پیش،ضمانت منظور

 لانگ مارچ توڑ پھوڑ  کے 10 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 15مقدمات درج ہیں۔استدعا ہے کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے10مقدمات میں  ستمبر کے پہلے ہفتہ تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے  5، 5 ہزار روپے  کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

عدالت نے  اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 425 میں آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں