چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے اور ہم نے غیر قانونی طور پر چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی حقیقی فتح ہے اور پنجاب سے فسطائیت کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔ ترقی جعلی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ حقیقی مینڈیٹ سے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے اور پنجاب کو جمہوری انداز میں چلائیں گے۔ اپوزیشن آئندہ بھی سرپرائز کے لیے تیار رہے۔


متعلقہ خبریں