عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا دباؤ قبول نہ کرنے اور جلد الیکشن کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خانکی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، بابر اعوان ،شیریں مزاری، فرخ حبیب اور شہباز گل نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غورآیا اور  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلق بڑے فیصلے کئے گئے جب کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل، تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

اجلاس میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔دونوں صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی۔

اس ضمن میں عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں