ہم نہ آتے تو آج ڈالر 400روپے تک پہنچ جاتا،شاہد خاقان عباسی

عوام نے فیصلہ سنادیا، نتائج تبدیل کرنے سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں، شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نہ آتے تو آج ڈالر 400 روپے تک پہنچ جاتا، جہاں پر ملک کو پہنچا دیا گیا تھا اس کو درست کرنا چند دنوں کی بات نہیں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ کر کے خلاف ورزی کی گئی، عمران خان نے پیٹرول مہنگا خرید کر کم پر بیچنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کی قیمت ادا کر کے ملکی مفاد کو دیکھا، پہلے میں بھی حکومت بنانے کے حق میں نہیں تھا، ہم نہ آتے تو آج پاکستان سری لنکا سے بھی بدتر حالت میں ہوتا۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کس سے پیسے لے کر سیاست کر رہی تھیں، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت 4 سال جھوٹ بولتی رہی، سابق حکومت کے اعداد وشمار سارے غلط تھے،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے دو ہفتے بعد اس کی نفی کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو وہاں پہنچا دیا گیا کہ دنیا کا کوئی ادارہ آپ پر اعتماد نہیں کرتا، 4 سال کی غفلت،کوتاہی ،کرپشن اور نااہلی چار مہینے میں دور نہیں ہوسکتی ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مفتاح اسماعیل کنٹرول کرسکتاہے نہ ہی حکومت کر سکتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ مجھے آرمی چیف کی کال کا کوئی علم نہیں ہے، اگر آرمی چیف نے کال کی ہے تو بالکل درست کیا ہے۔


متعلقہ خبریں