سیلاب نے ثابت کیا حکومت نے جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا، سراج الحق

فوٹو: فائل


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب نے ثابت کر دیا حکومت نے جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے شدید  تباہی ہوئی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ متاثرین کے پاس گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت کوئی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں تماشا کر کے چلے گئے۔ ان کے پاس اربوں روپے کے وسائل ہیں لیکن عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ہیلی کاپٹر لوگوں کو مارنے کے لیے تو ہے مگر امداد کے لیے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

سراج الحق نے کہا کہ حکمران جب ساتھ نہیں دیں گے تو لوگ بھی آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔ سیلاب نے ثابت کر دیا صوبائی اور وفاقی حکومت نے جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پورے بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے، وزیر اعظم نے 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے لیکن بتائیں کون سا انجینئر اتنے پیسوں میں گھر بنا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں