سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے، عمران خان کی ہدایت


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر چودھری پرویز الہٰی کو مبارک باد دی۔ پرویز الہٰی نے وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور مؤقف پر کھڑا رہنے پر عمران خان کی بصیرت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب نے ثابت کیا حکومت نے جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا، سراج الحق

عمران خان نے پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔


متعلقہ خبریں