پنجاب اسمبلی، واثق قیوم نے ڈپٹی اسپیکر کا حلف اٹھا لیا


لاہور: پنجاب اسمبلی کے رکن واثق قیوم نے ڈپٹی اسپیکر کا حلف اٹھا لیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 10 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ حزب اختلاف کے کسی بھی رکن نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اسمبلی سبطین خان نے کاغذات نامزدگی کی حوالے سے ایوان کو بتایا کہ واثق قیوم کے علاوہ کسی نے کاغذ جمع نہیں کرائے۔

انہوں نے کہا کہ واثق قیوم بطور ڈپٹی اسپیکر بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد نومنتحب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم سے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے، عمران خان کی ہدایت

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔


متعلقہ خبریں