آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے، تیاری کریں، عمران خان

آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے، تیاری کریں، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 6 سے 8 ہفتوں کے درمیان عام انتخابات کے انعقاد کا بگل بج سکتا ہے، پارٹی اراکین اسمبلی و عہدیدارارن تیاری کریں۔

عمران خان کا 18 سے 25 سال کے نوجوان کو گمراہ کرنے میں کردار ہے، جاوید لطیف

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مختلف ڈویژنوں کے اراکین اسمبلی و پارٹی عہدیداران سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔

انہوں نے ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی و پارٹی عہدیداران کو نئے انتخاب کیلئے تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی تنظیمیں بھی تیاری کریں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو2 ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تنظیمیں مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔

سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے، عمران خان کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو چادر اور چہار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا لیکن 25 مئی کے حوالے سے قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبر ی کی ہے لیکن سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا ہوں۔

عمران خان نے گفت و شنید کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی اداروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے، مستحکم حکومت آنے تک معاشی بحران ختم نہیں ہوگا، حالات مزید مشکل ہو سکتے ہیں، ہر چیز مزید مہنگی ہونے والی ہے، ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، پنجاب میں مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے، لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا، قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

چھوٹی دکانوں کو 36 ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا، عمران خان نے معیشت تباہ کی، وزیر خزانہ

ہم نیوز کے مطابق عمران خان کو پنجاب کے مختلف اضلاع و ڈویژنوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی و پارٹی عہدیداران نے تجاویز و آرا بھی پیش کیں۔


متعلقہ خبریں