پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی

petrol

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

کراچی والوں کےلیے بری خبر، بجلی 11روپے 37 پیسےفی یونٹ مہنگی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہو گا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے07 پیسے مقرر ہوئی ہے۔

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 32 پیسے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں