بھارت سے آبی دہشت گردی کا خدشہ: انڈس واٹر کمشنر نے ہنگامی خط لکھ دیا

بھارت سے آبی دہشت گردی کا خدشہ: انڈس واٹر کمشنر نے ہنگامی خط لکھ دیا

لاہور: بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ چھوڑے جانے کا خدشہ ہے جس کی بنیاد پر انڈس واٹر کمشنر نے ہنگامی طور پر خط لکھ دیا ہے۔

آبی دہشت گردی: تین دریاؤں کا پانی روک دیا؟ بھارتی وزیرکا دعویٰ

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ انڈس واٹرکمشنر نے بھارت کو ہنگامی طور پر لکھے جانے والے خط  میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دریائے راوی کے نزدیک آباد گردا سپور کے علاقے خالی کرنے کی اطلاعات ہیں۔

انڈس واٹر کمشنر کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2 لاکھ کیوسک ریلے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں اور مویشیوں کو خطرات لاحق ہوں گے۔

خط میں بھارتی کمشنر سے سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر جواب دیں۔

لاہور: بھارت کی ماحولیاتی دہشت گردی، شہر لپیٹ میں آگیا، سرکاری و نجی اسکول بند

ہم نیوز کے مطابق انڈس واٹر کمشنر نے خط میں تحریر کیا ہے کہ سیلابی ریلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ماضی میں بھی متعدد مرتبہ سیلابی ریلے کو اچانک پاکستان کی جانب سے چھوڑ چکا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بہت زیادہ نقصانات ہوئے تھے کیونکہ گاؤں و دیہات ڈوب گئے تھے، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی تھیں اور رابطہ سڑکیں بہہ گئی تھیں۔

بھارت کی آبی دہشت گردی: فصلیں ڈبودیں

بھارت کی جانب سے قلت آب کے دوران عالمی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان کے پانی کو روکے جانے کی گیدڑ بھبھکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں