کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے میڈلز کی ففٹی کر لی


 کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے میڈلز کی ففٹی کرلی۔

کامن ویلتھ گیمز کے مقابلوں میں آسٹریلیا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کر لی ۔ آسٹریلیا اب تک 52 تمغے جیت کر  پہلے نمبر پر ہے۔ آسٹریلوی ایتھلیٹس نے 22  سونے کےتمغے، 13  چاندی اور 17  کانسی کے تمغے جیتے۔

کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ 34 میڈلز کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 19 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

جنوبی افریقا4 گولڈ میڈل جیت کے چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارت اور کینیڈا اب تک 3 ، 3 گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے برمنگھم میں جاری ہیں۔ 28 جولائی سے شروع ہونے والا ایونٹ 8 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔


متعلقہ خبریں