اداکار وِل سمتھ نےکامیڈین کرس راک سے تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی


ہالی ووڈ اداکار ول سمتھ نے کامیڈین کرس راک سے آسکرز کی تقریب کے دوران انہیں تھپڑ مارنے پرمعافی مانگ لی۔

اداکار ول سمتھ نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام  پر ایک ویڈیو کے ذریعے باقاعدہ طور پر کرس راک کے لیے معافی  کا پیغام دیا ہے۔

ول سمتھ نے اس ویڈیو میں کہا ہے کہ میں نے کرس سے بات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ابھی مجھ سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔وہ جب چاہے میں اس سے بات کرنے کو تیار ہوں۔

میں کرس سے معافی مانگتا ہوں۔ میرا رویہ بالکل بھی قابل قبول نہیں تھا ۔  انہوں نےخاص طور پر  کرس کی والدہ سے  بھی معافی مانگی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Will Smith (@willsmith)


انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے عرصے میں میں نے اس واقعے پر  باریکی سےغور کیا ہے ۔ میں سب کے سامنے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ  میں ہرگز یہ سوچ نہیں رکھتا کہ کسی بھی معاملے کو اس طرح کے رویے سے سلجھایا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے آخر میں انہوں نے اپنی بیوی اور بچوں سے بھی معافی مانگی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس آسکرز کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کو ول سمتھ نے اپنی بیوی جیڈا سمتھ کے بالوں کا مذاق اڑانے پر تھپڑ مارا تھا۔


متعلقہ خبریں