نیب پنجاب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے استعفی دے دیا

NAB

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا


قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

چودھری خلیق نیب پنجاب کے ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرتے تھے، چوہدری خلیق الزمان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ موجود دور میں نیب کے ساتھ کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

چوہدری خلیق الزمان لاہور میں ہائی پروفائل کیسز جن میں شریف فیملی،خواجہ برادران،رانا ثنااللہ،خواجہ آصف سمیت اہم کیسسز مین پیروری کر رہے تھے۔ ان کا تبادلہ لاہور سے اسلام آباد کر دیا گیا تھا۔

چوہدری خلیق الزمان نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے، استعفے کے متن میں چوہدری خلیق الزمان نے لکھا ہے کہ بعض حالات کی وجہ سے نیب کے ساتھ کام نہیں کر سکتا۔

 


متعلقہ خبریں