عمران خان اس ملک کی بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہیے، فضل الرحمان

عمران خان اس ملک کی بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہیے، فضل الرحمان

چار سدہ: حکومتی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کی بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہیے۔

معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا ہماری نا اہلی ہے، پرویز الٰہی اپنی رہائش گاہ واپس آجائیں، چودھری شجاعت

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں، الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا تھا، اداروں کے سربراہان بھی انسان ہوتے ہیں جن سے غلطیاں ہوتی ہیں۔

حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، آرمی چیف پیسے دلانے کیلئے امریکا کو فون کر رہے، عمران خان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چار سال تک ملک پر مسلط ٹولے نے معیشت کو تباہ و برباد کردیا، پاکستان کی معاشی صورتحال ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔

چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کو کہا تھا میرے وزیر اعلیٰ بنو عمران کے نہیں، طارق بشیر چیمہ

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مقررہ وقت پر عام انتخابات کا انعقاد ہو گا۔


متعلقہ خبریں