نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور عمران خان سب ایک ہیں، سراج الحق

سراج الحق کا کراچی میئر الیکشن کیخلاف عدالت جانے اور دوبارہ کرانے کا مطالبہ

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور عمران خان سب ایک ہیں، یہ سب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلام ہیں۔

وزیراعظم کی بلوچستان کے متاثرین بارش کی امداد کیلئے مقامی و عالمی تنظیموں سے تعاون کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ہر طرح کی حکومت آگئی اب اسلامی نظام کو بھی دیکھ لیں، بارش سے سیلاب آیا اور 200 لوگ شہید ہو گئے، بلوچستان میں سیوریج کا نظام تباہ ہے، یہاں جعلی حکومت مسلط کی گئی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کے دور میں 10 لوگوں کو مچھ میں شہید کیا گیا، میں حیران تھا کہ عمران خان وزیر اعظم تھے اور کہتے ہیں کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔

جو رہی سو بے خبری رہی: بارش متاثرین کو کھانا نہیں ملتا، وزیراعلیٰ بلوچستان بے خبر نکلے

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ایک انقلاب کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں