پیراگون سوسائٹی کرپشن، خواجہ برادران دوبارہ نیب میں طلب

پیراگون اسکینڈل  کیس پر سماعت آج ہو گی

فائل :فوٹو


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو 21 جبکہ سلمان رفیق کو 22 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مارچ میں نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے چھوٹے بھائی سلمان رفیق کو طلب کیا تھا،  خواجہ سعد رفیق نے نیب کے سوال نامے کا جواب بھی دیا تھا۔

نیب نے ان سے دریافت کیا تھا کہ 2016 میں انہیں پیراگون سوسائٹی میں 40 کنال کے پلاٹس کس حساب میں دیے گئے تھے، ڈی جی نیب پنجاب شہزاد سلیم نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی جائیداد  کے لین دین کے معاملے پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

نیب نے چند روز قبل پیراگون سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ندیم ضیا کے دو بھائیوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں