الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد، ڈاکوؤں کے گروہ بے لگام، شہریوں سے ہر گھنٹے میں 2 لاکھ 29 ہزار 716 روپے کی لوٹ مار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور ریڈ زون میں پولیس و ایف سی کے ایک ہزار جوانوں کو ڈیوٹی پر مامور کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، میڈیا افراد اور ریڈ زون میں واقع دفاتر جانے والے  لوگ اپنی شناخت کے بعد داخل ہو سکیں گے۔

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کوا سٹینڈ بائے پر رکھا جائے گا،۔

ہم نیوز نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ ریڈوزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ اور سیرینا چوک کو استعمال کیا جا سکے گا۔

فارن فنڈنگ کیس کیا ، پیسہ کہاں سے آیا؟

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل صبح دس بجے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے گا۔


متعلقہ خبریں